سجل علی اپنی مرحوم والدہ کو کیسے یاد کرتی ہیں؟

Jan 09, 2023 | 13:29:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سجل علی اپنی مرحوم والدہ کو کیسے یاد کرتی ہیں؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرنے کیلئے پرانے گانوں کا سہارا لیتی ہیں۔

حال ہی میں سجل علی نے ایک نجی ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انکا کہنا تھا کہ وہ پرانی موسیقی کے ذریعے والدہ کو اپنے آس پاس محسوس کرتی ہیں۔

انٹرویو میں سجل علی نے پرانے گانوں سے اپنی محبت اور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ پرانے گانے شوق سے سنا کرتی تھیں اسی وجہ سے ان میں بھی پرانے گانوں کی دلچسپی پیدا ہوئی۔سجل نے مزید کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد پرانے گانوں کے ذریعے وہ اب بھی انہیں اپنے قریب محسوس کرتی ہیں کیونکہ پرانے گانے اور موسیقی کا شوق ان کی والدہ سے ان میں منتقل ہوا تھا۔

سجل علی کا کہنا تھا کہ انکی زندگی کا سب سے بڑا نقصان والدہ سے بچھڑنا ہے۔ سجل اور ان کی بہن صبور دونوں ہی اپنی والدہ کے بے حد قریب تھیں اور ان کے انتقال نے دونوں کی زندگی کو مکمل بدل کر رکھ دیا۔سجل علی نے محمود آباد کی ملکائیں سے ٹیلی ویژن کیرئر کا آغاز کیا۔ بے پناہ ٹیلنٹ اور محنت سے نہ صرف پاکستان میں نمایاں مقام حاصل کیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے کام کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔