(ویب ڈیسک)بھارت میں نجی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز کے دوران نشئی مسافر وں نے پائلٹ کی پٹائی کرڈالی۔
تفصیلات کے مطابق پرواز نئی دہلی سے پٹنہ جارہی تھی۔ مسافروں میں 3 نوجوان دوست بھی سوار ہوئے جو کہ شراب کے نشے میں دھت تھے۔نشے میں تینوں نے ایئر ہوسٹس کے ساتھ بدتمیزی کی، جب طیارے کا کپتان مداخلت کرنے پہنچا تو تینوں نے اس پر بھی حملہ کردیا۔ تینوں نے مل کر پائلٹ کو پیٹ ڈالا، اسی دوران دیگر مسافروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔
پٹنہ پہنچنے کے بعد دو مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔