کیفی خلیل کی آواز سے گورنر ہاؤس بھی جھوم اٹھا،ویڈیو وائرل

Jan 09, 2023 | 13:36:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کیفی خلیل کی آواز سے گورنر ہاؤس بھی جھوم اٹھا،ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )لیاری سے تعلق رکھنے والے مقبول نوجوان گلوکار کیفی خلیل کی مشہور گانے ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی گونج گورنر ہاؤس سندھ تک جاپہنچی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گلوکار کیفی خلیل کو گورنر ہاؤس مدعو کیا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

ویڈیو میں کیفی خلیل کو گورنر ہاؤس میں  گورنر سندھ کامران ٹیسوری  کے سامنے اپنی سریلی آواز کا جادو جگاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

گورنر ہاؤس میں کیفی خلیل  نے اپنا مشہور گانا ’مجھے پیار ہوا تھا ‘ گایا جس پر گورنر ہاؤس میں موجود افراد نے کیفی کی آواز کو بھی سراہا  جب کہ گورنر سندھ نے انہیں اعزازی شیلڈ بھی دی۔ 

ٹوئٹر پر کامران ٹیسوری نے کیفی خلیل کو انتہائی باادب نوجوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ’لیاری سے تعلق رکھنے والے انتہائی با ادب نوجوان اور اپنی سریلی آواز سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے کیفی خلیل کو گورنر ہاؤس مدعو کرکے حوصلہ افزائی بھی کی اور ان کے فن سے محظوظ بھی ہوئے‘۔   

واضح رہے کہ کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانےکنایاری جس کے بول لیاری کے رہائشی گلوکار کیفی خلیل اور گلوکارہ ایوا بی نے لکھے تھے اور اس گانے کو بلوچستان کے گلوکار عبدالواہاب بگٹی کے ساتھ مل کر گایا تھا ، اس گیت نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا. کیفی خیل کے گیت کہانی سنو کو بھی مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔