خوشخبری، ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

Jan 09, 2023 | 13:47:PM
خوشخبری، ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
کیپشن: گیس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے سندھ کے علاقے گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کرلئے ہیں۔

ماڑی پیٹرولیم کمپنی  کی جانب سے  بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس دریافت ہوئی ہے، ابتدائی طور پر یومیہ 51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کمپنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں کنویں کی 1015 میٹر تک کھدائی کی گئی۔مینیجنگ ڈائریکٹر ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کی یہ گیس دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔