(ویب ڈیسک )سوئیڈن میں انجینئرز نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین اڑنے والی الیکٹرک کشتی تیار کر لی۔سی ایٹ (C8) نامی کشتی 20 ناٹس کی رفتار سے تقریباً ڈھائی گھنٹے تک سفر کر سکتی ہے، 16 ناٹس کی رفتار پر پہنچنتے ہی کشتی کے ہائیڈرو فوائلز فعال ہو جاتے ہیں اور یہ پانی سے اوپر اُٹھ جاتی ہے اور کشتی 30 ناٹس کی رفتار تک سفر کر سکتی ہے۔
۔
کشتی تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ کشتی اور پانی کی رگڑ کم ہونے سے ناصرف توانائی کی بچت ہوتی ہے بلکہ یہ سمندر میں طبیعت خراب ہونے (seasickness) سے بھی نجات دلاتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 فٹ لمبی الیکٹرک کشتی 100 فیصد کاربن فائبر سے تیار کی گئی ہے، دو سال کی محنت سے تیار کردہ کشتی میں انجینئرز نے ایسا جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم نصب کیا ہے جو سینسر کی مدد سے پانی کی لہروں اور ہوا کو کنٹرول کر کے کشتی کے توازن کو برقرار رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ کشتی میں اپنی 55 کلو واٹ کی سی پوڈ الیکٹرک موٹر بھی موجود ہے جو اسے پانی میں چلنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
جدید ترین الیکٹرک کشتی میں 8 افراد کے بیٹھے کی گنجائش ہے اور کشتی کے اگلے کیبن میں بڑے افراد اور بچوں کے لیے دو دو بستر بھی لگائے گئے ہیں۔