کیفی خلیل نے کراچی ایٹ کنسرٹ ادھورا کیوں چھوڑا؟ وجہ سامنے آگئی

Jan 09, 2023 | 15:35:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کیفی خلیل نے کراچی ایٹ کنسرٹ ادھورا کیوں چھوڑا؟ وجہ سامنے آگئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )"کہانی سنو"  اور "کوک سٹوڈیو 14 "کے گانے "کنایاری" سے شہرت حاصل کرنے والے معروف گلوکار کیفی خلیل نے  کراچی ایٹ فیسٹیول میں خود پر حملہ ہونے اور زخمی ہونے کی افواہوں کی  تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے ٹوئٹس کرتے ہوئے  دعویٰ کیا کہ" کراچی ایٹ میں کنسرٹ کے دوران گلوکار پر بوتل سے حملہ کیا گیا جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے اور خون بہنے لگا جس کے باعث انہوں نے کنسرٹ ادھورا چھوڑ دیا اور چلے گئے۔

اب گلوکارکیفی خلیل نے ان تمام افواہوں پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ" مجھ سے متعلق زخمی ہونے کی  زیر گردش خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میں خیریت سے ہوں"۔گلوکار نے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کے لیے پریشان تھے۔ساتھ ہی کیفی نے گزشتہ شب کنسرٹ میں ہونے والی بد نظمی پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور کنسرٹ ادھورا چھوڑ کر چلے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ" کل جو ہوا، اس سے میں کافی پریشان ہوں، خواتین اپنی فیملی اور دوستوں کے ہمراہ ایونٹ کا لطف اٹھانے آئی تھیں، انہیں لڑکوں کے گروپ نے ہراساں کیا"۔

یہ بھی پڑھیں:کیفی خلیل کی آواز سے گورنر ہاؤس بھی جھوم اٹھا،ویڈیو وائرل

کیفی خلیل نے کنسرٹ درمیان میں ہی منسوخ کرنے سے متعلق لکھا کہ" میں نے اسی لیے کنسرٹ ادھورا چھوڑا کیونکہ وہاں جو ہورہا تھا وہ میرے لیے قابل برداشت نہیں تھا"۔ انہوں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ "برائے مہربانی خواتین کے لیے مناسب انتظام کیا جائے تاکہ اس قسم کے ناگوار واقعات پیش نہ آئیں، لوگ ایسے ایونٹس میں محظوظ ہونے آتے ہیں۔ یہ میرے ساتھ دوسری مرتبہ ہوا ہے جب بدنظمی کے باعث مجھے کنسرٹ بیچ میں چھوڑنا پڑا".

گلوکار نے  ساتھ ہی لوگوں کو دوسروں سے عزت سے پیش آنے کا بھی کہا.