چوہدری سرور کی نئی سیاسی جماعت؟

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کون سی جماعت میں شامل ہونا ہےابھی فائنل نہیں ہوا، یوسف رضا گیلانی سے بات چل رہی ہے

Jan 09, 2023 | 17:11:PM

(ویب ڈیسک )سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ کون سی جماعت میں شامل ہونا ہےابھی فائنل نہیں ہوا، یوسف رضا گیلانی سے بات چل رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے سابق گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں رائٹ پرسن فاررائٹ جاب ہوتا تو بہتر ہوجاتا، صوبے میں پولیس پہلے سے خراب ہو گئی تھی، گڈ گورننس دے دیتے تو اسٹیبلشمنٹ سےاختلافات نہ ہوتے۔سابق گورنر نے کہا کہ پنجاب میں جو کچھ ہورہا تھا سب وزیر جانتے تھے، سب کوپتہ تھا پنجاب میں ٹھیک کام نہیں ہورہا تھا، ہم نےغلط بندہ پنجاب میں لگا دیا حالات بھی سب نے دیکھ لیے۔

یہ بھی پڑھیں:شہزادہ ہیری نے اپنی زندگی پر کتاب کیوں لکھی؟
سیلاب سے متعلق بات کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ یہ قدرتی آفت موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ ہے، ہم ایک فیصد گیسز پیدا کرتےہیں دنیا کو سوچنا ہوگا، جتنی بڑی آفت ہےعالمی اداروں نےاحسن طریقےسےکردارادا نہیں کیا یہ سیلاب تو کوئی ترقیاتی یافتہ ملک بھی برداشت نہیں کرسکتا تھا۔چوہدری سرور نے کہا کہ ذاتی اور پارٹی مفادات کو الگ الگ رکھا جاتا ہے، خاندان پر مصیبت خاندان پر آئے تو سب کو اکٹھے نمٹنا ہوتا ہے، پاکستان کی سیاسی قیادت مشکل صورتحال میں ملک کا سوچے، یہاں الزام تراشی کی گیم چل رہی ہےاس سےباہرنہیں نکل پارہے۔

سابق گورنر نے مزید کہا کہ کون سی جماعت میں شامل ہونا ہے ابھی فائنل نہیں ہوا، ابھی سیاسی جماعتوں سے مشاورت ہورہی ہے، یوسف رضا گیلانی سے بات چل رہی ہے، ناشتے پر ملاقات ہوئی تھی، میں کبھی بھی ہوا کے ساتھ نہیں چلتا طوفان کے سامنےکھڑا ہوجاتا ہوں۔

مزیدخبریں