بدھ سے جمعہ کے دوران بارش اور برفباری کی پیش گوئی

Jan 09, 2023 | 18:13:PM
محکمہ موسمیات، بدھ سے جمعہ، بالائی علاقوں، بارش، پیش گوئی،
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ شمالی بلوچستان کے علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10 جنوری کی رات کو داخل ہوگا،11جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 10 جنوری رات اور 11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب ، بارکھان ، زیارت ، نوکنڈی ، دالبندین ، ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ ، چمن ، مسلم باغ اور پشین میں بارش اور برفباری متوقع ہے ،چند مقامات پر تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزیدکہناہے کہ 11سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، چترال ، دیر ، سوات ، مالاکنڈ ، کوہستان ، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ،چند مقامات پر تیز بارش اور برفباری بھی متوقع ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 11 سے 13 جنوری کے دوران اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، چارسدہ ، باجوڑ، کرم، وزیرستان ، کوہاٹ ، بنوں ،کرک ،سرگودھا ، میانوالی میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے ،خوشاب ، بھکر ، لیہ، فیصل آباد ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانولہ ، گجرات ، حافظ آباد ، سیالکوٹ ، نارووال ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب ، قصور ، ساہیوال ، اوکاڑہ اور لاہور ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے ۔
11 اور 12 جنوری کو مکران کے ساحلی علاقوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، ملتان ، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات نے مزید پیشگوئی کرتے ہوئے کہاکہ 11 سے 13 جنوری کے دوران مری گلیات، ناران، کاغان،دیر ،سوات ، کوہستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ ،سکردو،وادی نیلم ، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید برفباری سے سڑکیں بند اور آمدو رفت میں خلل کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بارش برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں مزید گر گئیں