(24نیوز)بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ جاری،مودی راج میں اقلیتوں سے نفرت شدت اختیار کر گئی،قبرستان کو بھی اپنی نفرت سے نہ بخشا ۔
ممبئی چرچ کے قبرستان میں کم از کم 18 کراس کی توڑ پھوڑ کی گئی،سینٹ مائیکل چرچ کے ملازمین کے مطابق کم از کم 18 صلیبیں ٹوٹی ہوئی تھیں،ماہم میں ایک چرچ سے منسلک قبرستان میں کراس کی توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔
دراصل یہ ہندوتوا کے پیروکاروں کی ایک چال ہے، چال چھپانے کیلئے پولیس اور مودی میڈیا نامعلوم شخص کی جھوٹی خبریں چلا رہے ہیں، عالمی مسیحی برادری کو بھی چاہیے کہ اس بات پر سخت سے سخت مزمت کرے،بھارت کے اصلی چہرے کو بے نقاب اسکی اپنی نفرت کر رہی ہے۔