مہنگائی کیخلاف اے این پی خیبر پختونخوا کااحتجاجی مظاہروں کا اعلان

Jan 09, 2023 | 18:49:PM

(24نیوز)ہوشربا مہنگائی کیخلاف اے این پی خیبر پختونخوا کا بڑا اقدام،احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے بدھ 11 جنوری کو ہوں گے،احتجاجی مظاہروں کا انعقاد صوبہ بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہوگا، اے این پی کے رہنماایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ہم کل بھی مہنگائی کیخلاف میدان میں تھے اور آج بھی ہے ، اگر موقف بدلا ہے تو وہ لنگڑے اینڈ کمپنی کا بدلا ہے،ہم عوام سے ہیں اور عوام ہم سے ہیں، کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
احتجاجی مظاہروں میں پارٹی کے تمام ذمہ داران اور ذیلی تنظیمیں اپنی شرکت یقینی بنائے،تاجر تنظیمیں، وکلاء، اساتذہ اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں سے بھی شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں