(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کو جلد بند کرنے کیخلاف درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کر دیا ، جسٹس شاہد کریم نے ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں رات دس بجے ریسٹورنٹس بند کرنے کے حکومتی اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لائف سٹائل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،دنیا میں کہیں بھی ریسٹورنٹس رات گئے تک نہیں کھلتے۔عدالت نے کہاکہ کیا ریسٹورنٹس والوں کے بچے نہیں ہیں جو کلائمیٹ چینج سے متاثر نہیں ہوتے؟
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتیں مزید گر گئیں