اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف مشن چیف سے ملاقات

Jan 09, 2023 | 21:00:PM

(24نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف ناتھن پورٹر سے جنیوا میں ملاقات کی۔ 

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا, وزیر خزانہ نے قرض پروگرام پر عملدرآمد کے عزم کو دہرایا,وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف مشن چیف میں ملاقات جنیوا میں ڈونرز کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر سے بھی ملاقات کی, ملاقات میں عالمی بینک کے جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیر خزانہ نے سیلاب کے بعد عالمی بینک کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف وفد سے موسمیاتی تبدیلی کے علاقائی اور اقتصادی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں