(24نیوز)سعودیہ کا ویژن2030ء حج2023ء کی تیاریوں کے سلسلے میں جدہ میں عالمی نمائش اور حج کانفرنس کا آغاز کردیا گیا۔
حج2023ء کے آپریشن میں حصہ لینے والی تمام سعودی کمپنیوں، ایئر لائنز، ہوٹلز، ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے سینکڑوں سٹال سج گئے،رنگا رنگ تقریب کے ابتدائی سیشن میں پاکستان کیلئے حج2023ء کا ایم او یو صبح9بجے سائن کریں گے۔
ہوپ کا25 رکنی وفد بھی جدہ میں موجود، وفاقی سیکرٹری آفتاب اکبر دورانی، جوائنٹ سیکرٹری حج آفتاب خان مروت،ڈی جی حج ساجد منظور اسعدی، ترجمان حج مشن عبدالمالک بھی وفد میں شامل ہے۔
دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے نمائندہ وفد بھی عالمی نمائش دیکھنے اور حج کانفرنس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ چکے ،9سے13 جنوری تک جاری رہنے والی حج کانفرنس میں دیگر ممالک بھی حج2023ء کے معاہدے کریں گے۔
حج کانفرنس میں وزیراعظم ولی عہد محمد بن سلمان اور گورنر جدہ کی آمد بھی متوقع ہے، پاکستان کے وفد کی میٹنگ کا وقت صبح کا دیا گیا ہے۔