مسجد حرام کی جیوکوڈنگ پروجیکٹ کا افتتاح
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسجد حرام اور مسجد نبوی کی صدارت عامہ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مسجد حرام کی جیوکوڈنگ پروجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
یہ منصوبہ ایجنسی فار انجینئرنگ پروجیکٹس اینڈ سٹڈیز میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سروے اینڈ جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز نے شروع کیا ہے، منصوبے میں مشترکہ وضاحتی زبان تشکیل دی گئی ہے، اس زبان سے مسجد کے مختلف مقامات کی زیادہ درست شناخت ممکن ہوگی۔
شیخ السدیس نے وضاحت کی ہے کہ اس نظام کے تحت متعدد سلائیڈز فراہم کی جاتی ہیں جو مسجد حرام کے ستونوں پر لگائی جاتی ہیں اور براہ راست معلومات پر مشتمل ہوتی ہیں۔
یہ سلائیڈز زائرین کے مقام کو بیان کرنے میں معاون ہوتی ہیں، جنرل پریذیڈنسی کے ملازمین کے ساتھ براہ راست رابطے کی معلومات ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فائرنگ کیس: عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانیکی درخواست سماعت کیلئے منظور