فٹنس مسائل سے دوچار شاہین نے بولنگ میں ردھم کیلئے وقار یونس سے ٹِپس مانگ لیں

Jan 09, 2023 | 21:52:PM
فٹنس مسائل، شاہین شاہ آفریدی، فاسٹ بولر وقار یونس، ملاقات، ٹپس مانگ لیں
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فٹنس مسائل سے دوچار شاہین شاہ آفریدی کی لیجنڈ فاسٹ بولر وقار یونس سے ملاقات ہوئی ہے جس میں شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ میں ردھم حاصل کرنے کیلئے وقار یونس سے ٹِپس مانگ لیں۔

کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کے موقع پر وقار یونس اور شاہین شاہ آفریدی کی مختصر ملاقات ہوئی۔دونوں باﺅلرز تقریباً 15منٹ تک محو گفتگو رہے۔ ذرائع کے مطابق وقاریونس نے شاہین شاہ آفریدی کو ری رہیب بہتر کرنے کی ٹپس دیں۔

قبل ازیں شاہین شاہ آفریدی ری ہیب کے دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے ساتھ بولنگ پریکٹس کرتے رہے، شاہین شاہ آفریدی فل ردھم سے بولنگ کرتے رہے مگر ٹارگٹ اچیو نہیں کرپائے، شاہین آفریدی نے وکٹ پر موجود ٹارگٹ پر بال مارنے کیلئے 22 سے 24 بالز کرائیں۔ری ہیب کے دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ اسسٹنٹ کوچ عمر رشید کے ہمراہ بولنگ کرتے رہے، شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے قبل اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں نسیم شاہ نے نیا ریکارڈ بنادیا