گورنر سندھ سے اہم رہنماؤں کی ملاقات

 بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن  کے فیصلہ پر تحفظات کا اظہار

Jan 09, 2023 | 21:53:PM

(24نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے متحدہ قومی موومنٹ،پاک سرزمین پارٹی اور تنظیم بحالی کمیٹی ایم کیو ایم  کے سربراہوں کی  اہم ملاقات ہوئی۔ 

اہم ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال،تنظیم بحالی ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار  موجود تھے، تینوں جماعتوں کے سربراہوں نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان  کے فیصلہ پر تحفظات کا اظہار کیا،اس موقع پر    گورنر سندھ اس سلسلہ میں وفاقی حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی.

مزیدخبریں