(24نیوز)پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ , پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیدی۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 77 رنز بنا کر نمایا ں رہے،کپتان بابر اعظم 66 جبکہ فخر زمان نے 56 رنز بنائے ۔
نیوزی کے بولر مائیکل بریسویل 2 جبکہ ٹم ساوتھی اور گلین فلپس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، نیوزی لینڈ نےپاکستان کو فتح کیلئے 256 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ کے 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 255 رنز بنائے تھے، فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا