جھنگ:اہم پی ٹی آئی رہنما کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس خان)لاہور ہائیکورٹ میں ایپلیٹ ٹریبیونل میں امیدواروں کے اعتراضات پر سماعت، جھنگ سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے شہباز احمد کے خلاف لگائے گئے اعتراضات مسترد کر دیے گئے۔
لاہور ہائیکورٹ میں ایپلیٹ ٹریبیونل میں امیدواروں کے اعتراضات پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالتی فیصلہ سنا دیا گیا۔عدالت نے جھنگ سے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے شہباز احمد کیخلاف لگائے کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے امیدواران کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت دیتے ہوئے عدالتی فیصلہ کے احکامات جاری کر دئیے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز احمد کے خلاف امیر عباس سیال نے اعتراضات جمع کروائے تھے کہ موصوف کیخلاف 2021 میں پولیس مقدمہ درج کیا گیا تھا جو کہ ایپلیٹ ٹریبیونل کی جانب سے مسترد کر دئیے گئے ہیں۔