(ویب ڈیسک)فلپائن کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل کو فلپائن کے جزیرے منڈانائو کے ساحل کے قریب سارنگانی میونسپلٹی کے100 کلومیٹر جنوب مشرق میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.7 ریکارڈ کی گئی،ان کا مرکز 70 کلومیٹر زیر زمین تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وہ گھڑی جس نے نوجوان کو گہرے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔