کراچی میں سردی کا راج برقرار، ٹریفک بند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے

Jan 09, 2024 | 10:09:AM

(عائمہ،  فاران خان)شہر قائد میں سردی کی شدت بڑھنے لگی، شہر میں سرد ہواؤں کا راج ہے جبکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق  کوئٹہ کے ٹھنڈے موسم کا اثر کراچی پر بھی ہونے لگا،شہر قائد میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی، شمال مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہوائیں چلنے کی امکان ہے ،شہر میں موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ  اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ  آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے  جبکہ شہر میں فضائی آلودگی کے ڈیرے برقرار  ہے۔

 ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا،ہوا میں آلودہ زراعت کی مقدار 199 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی جبکہ سو سے دو سو پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضر اور خطرناک ہے ۔،ماہرین کا کہناہے کہ  شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب  صبح سویرے کراچی شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام معمول بن گیا،محمود آباد فلائی اوور سے قیوم آباد جانے والے روڈ پر گاڑیوں کی قطار لگ گئی جبکہ دیگر مختلف شاہراہوں پر ترقیاتی منصوبوں کے باعث ٹریفک سست روی کا  شکار ہے ۔

اس کے علاوہ  شاہراہ فیصل ، ناتھا خان سٹاپ ، نرسری اور گورا قبرستان سٹاپ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ تین ہٹی ، گرومندر، لسبیلہ کے اطراف کی شاہراہ پر ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دفاتر جانے میں اکثر تاخیر ہو جاتی ہے،روز صبح جلدی نکلتے ہیں لیکن پھر بھی ٹریفک جام ہی ملتا ہے ،منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں۔

مزیدخبریں