غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی، تعداد 4 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی

Jan 09, 2024 | 10:48:AM

(احمد منصور )حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 08 جنوری 2024 کو جانے والے 1016 افغان شہریوں میں 336 مرد، 269 خواتین اور 411 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

08 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 462,799 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سردی کا راج برقرار،حد نگاہ میں کمی پر موٹر وے بند

افغانستان روانگی کے لیے 38 گاڑیوں میں 62 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

مزیدخبریں