ہالی ووڈ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مائیکل جیکسن کا ریکارڈ توڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ کی معروف گلوکارہ اور نغمہ نگار ٹیلر سوئفٹ نے سال کی بہترین گلوکارہ کا 'امریکن میوزک ایوارڈ' جیت لیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے مائیکل جیکسن کا سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے ایراس ٹور فلم نے دنیا بھر میں دھوم مچائی ہوئی ہے، انہوں نے اپنی گلوکاری اور اسٹیج پرفارمنس کے جادو سے شائقین کے دل موہ لیے ہیں, ٹیلر نے نیا سنگ میل عبور کیا ہے اور ان کی ایراس ٹور فلم اب تک دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والا کنسرٹ بن چکا ہے۔
ہالی وڈ گلوکارہ اپنے ایراس ٹور فلم کے لیے گولڈن گلوب ایوارڈ تو نہیں جیت پائیں لیکن اس کے باوجود انھوں نے تاریخ رقم کردی، ٹیلر سوئفٹ کے دی ایراس ٹور نے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کنسرٹ اور دستاویزی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔
عالمی باکس آفس پر ان کے ہٹ ٹور نے مائیکل جیکسن کی "دِس اِز اِٹ" کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اس سے قبل سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ رکھتی تھی۔
Now at $261.6 million globally, AMC's first ever released film, TAYLOR SWIFT | THE ERAS TOUR just became the highest grossing concert film & highest grossing documentary film of all time. AMC sends our congratulations and eternal gratitude to Taylor Swift for being so remarkable. pic.twitter.com/LvVEUT7Faf
— Adam Aron (@CEOAdam) January 8, 2024
اے ایم سی تھیٹرز کے سی ای او ایڈم آرون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اعلان کیا کہ عالمی سطح پر 261.6 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ اے ایم سی کی پہلی ریلیز ہونے والی فلم، ٹیلر سوئفٹ دی ایراس ٹور سب سے زیادہ کمانے والی کنسرٹ فلم بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ ’مسٹری مین‘ شخص سامنے آگیا
اتوار تک دی ایراس ٹور نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 261.6 ملین ڈالرز کا کاروبار کرلیا ہے، بشمول شمالی امریکا میں کنسرٹ فلم نے 180 ملین کا بزنس کیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کی کنسرٹ فلم نے کنگ آف پاپ کی ’دِس اِز اِٹ‘ کی مجموعی عالمی کمائی 261.2ملین ڈالرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
آرون نے کہا کہ اے ایم سی تھیٹرز میں ہم سب کی طرف سے، میں ٹیلر سوئفٹ کو ان کی شاندار اور ریکارڈ ساز باکس آفس کارکردگی کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔