(24نیوز) 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔
احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے وزیراعظم کے سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے تمام اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے،اس کے علاوہ فرح گوگی، وکیل ضیا المصطفی نسیم و دیگر ملزموں کے بھی اثاثے اور بنک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے ملزموں کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے، عدالت نے اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد تمام ملزموں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
علاوہ ازیں 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس کی اشتہاری ملزم فرح گوگی کی جائیداد کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی گئی،فرح شہزادی کی موہڑہ نور اسلام آباد میں سو سو کنال اورایک چالیس کنال کی اراضی منجمد کرنے کا حکم دیدیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز فیملی کی سنی گئی