ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

Jan 09, 2024 | 12:13:PM
لرنر پرمٹ، لائسنس فیسوں میں اضافے کا نیا شیڈول کل سے نافذ العمل ہوگا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری، علی رامے) وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے نئی لائسنس فیس کا اطلاق 15 جنوری تک روک دیا گیا۔ نئی فیس کا اطلاق 16 جنوری سے ہوگا۔

وزیر اعلی پنجاب نے شہزاد عمران کو پہلا تھری ویلر لائسنس دے دیا۔ ثمران علی کو بھی وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے لائسنس اور رجسٹریشن پلیٹ دے دی گئی۔

دوسری جانب سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کی شہریوں کو جلد لائسنس کی تجدید و نئے لائسنس بنوانے کی ہدایت کردی۔ اُن کا کہنا ہے کہ کار اور موٹرسائیکل کے فی لرنر پرمٹ کیلئے 500 روپے فیس جمع کرانی ہوگی۔ شہری اب 1، 2، 3، 5 اور 10 سال تک کیلئے لائسنس حاصل کرسکیں گے۔

شہری گھر بیٹھے انٹرنیشنل اور ریگولر لائسنس کی تجدید کرا سکتے ہیں۔ نئی فیس شیڈول کے مطابق شہری ہر سال اپنے لائسنس کی تجدید کرا سکیں گے۔ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام لائسنس دفاتر کھلے ہیں۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، شہزاد اکبر اور زلفی بخاری کے اثاثے، بنک اکاؤنٹس منجمد

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لبرٹی پولیس خدمت مرکز میں ون ونڈو آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ شہر میں 8 خدمت مراکز 24/7 کام کر رہے ہیں جبکہ آن لائن سروسز فراہم کرنے سے 90 فیصد رش میں کمی ہوئی ہے۔