سخت سردی،بھارت میں تعلیمی ادارے بند، چھٹیوں میں اضافہ ہو گیا

Jan 09, 2024 | 12:21:PM
 سخت سردی،بھارت میں تعلیمی ادارے بند، چھٹیوں میں اضافہ ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بچے سکول کب جائیں گے،بھارت کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سخت سردی کی لہر کے باعث سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں 5 ویں جماعت تک تمام سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کو 12 جنوری تک بند کردیا گیا ہے،بھارتی ریاست پنجاب میں بھی سخت سردی کے باعث تمام سکول 8 سے 14 جنوری تک بند رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے اسکولوں کا ٹائم تبدیل کر کے 10 سے 3 بجے کردیا گیا ہے، ریاست راجستھان اور اتر پردیش جبکہ نوائیڈا اور لکھنئو میں بھی سکولوں کو سخت سردی کی لہر کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بھارت کے کئی شہروں میں آئندہ چند دنوں کے دوران درجہ حرارت میں کمی اور مزید دھند کی پیش گوئی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی