عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی چارج شیٹ جمع

Jan 09, 2024 | 18:33:PM
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس کی چارج شیٹ جمع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی چارج شیٹ جمع کروا دی گئی۔

توشہ خانہ چارج شیٹ وزرات عظمیٰ کے دوران  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی طرف سے 108 تحائف ملے، ملزمان نے 108 تحائف میں سے 58 قیمتی تحائف خود رکھ لئے، چیئرمین نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیئے، 108 تحائف میں سے بشریٰ بی بی نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحائف اپنے پاس رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں کل سے سکول کھلیں گے، نئے اوقات کار بھی جاری

بانی پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ انتہائی کم رقم کے عوض رکھا، توشہ خانہ قوانین کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں رپورٹ کرنے لازم ہیں، تحقیقات میں معلوم ہوا ہے بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد سے جیولری سیٹ تحفے میں ملا، جیولری سیٹ ملٹری سیکرٹری کے ذریعے توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا لیکن جمع نہیں کرایا گیا، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تحائف کی من پسند قیمت لگوائی۔

چارج شیٹ میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ کی 90 لاکھ روپے ادائیگی کی، تحقیقات کے مطابق قیمت پرائیویٹ فرد سے لگوائی گئی جو اصل قیمت وے انتہائی کم  تھی، جیولری سیٹ کی قیمت لگانے کیلئے دبئی کے ماہر سے بھی رابط کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے قومی خزانے 15 سو 73 ملین روپے کا نقصان پہنچایا، تمام مطلوبہ شواہد، دستاویزی ثبوت اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے۔