پی سی بی کا پی ایس ایل 9 کے براڈ کاسٹینگ رائٹس نجی چینل پارٹی کو دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حافظ شہباز علی) پی سی بی نے پی ایس ایل 9 کے براڈ کاسٹینگ رائٹس نجی چینل والی پارٹی کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ براڈ کاسٹینگ رائٹس کی ریزرو پرائس حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا، پی سی بی کی جانب سے 2 سال کی بڈ کے لیے ساڑھے سات ارب ریزرو پرائس رکھی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شائقین کیجانب سے تنقید, حسن علی آگ بگولہ
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رائٹس کی بڈ میں حصہ لینے والی چاروں پارٹیاں مطلوبہ ہدف پر پورا نہ اتر سکیں، بورڈ نے براڈ کاسٹینگ رائٹس نجی چینل والی پارٹی کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔