روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا، سٹاک ایکسچینج میں منفی اختتام

Jan 09, 2024 | 18:58:PM
روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا، سٹاک ایکسچینج میں منفی اختتام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا، ڈالر مزید 6 پیسے سستا ہو گیا، سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا بھی منفی اختتام ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 281.28 روپے سے کم ہوکر 281.22 روپے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.34 روپے پر برقرار رہا، اوپن مارکیٹ میں یورو 16 پیسے اضافے سے  309 روپے، برطانوی پاؤنڈ 61 پیسے اضافے سے  359.20 روپے، امارتی درہم 5 پیسے کمی سے 77.10 روپے، سعودی ریال 2 پیسے اضافے سے 75.31  روپے پر کا ہو گیا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی پر اختتام ہوا، 100 انڈیکس 66 پوانٹس کمی سے بند ہوا، 100 انڈیکس 64 ہزار 170 کی سطح پر بند ہوا۔