سوئی کے لوگوں کیلئے گھر گھر گیس پہنچائیں گے، آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عارف بُگٹی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے بلوچستان کے علاقے سوئی میں گیس پائپ لائن بچھانے کا وعدہ کرلیا۔
ڈیرہ بگٹی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسہ اختتام پذیر ہوا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، جلسے کی قیادت میر سرفراز بگٹی نے کی۔
جلسے میں سابق صدر مملکت و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے خطاب کرنا تھا مگر موسم کی خرابی کی بناء پر دورہ ملتوی کردیا۔
اس حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ جلسے میں آنیوالے تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں، بہت جلد ڈیرہ بُگٹی کے عوام سے ملنے آؤں گا جو پیپلز پارٹی کی شان ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: صدر استحکام پاکستان پارٹی سے برطانوی قونصلر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن جیت کر بلوچستان کے تمام مسائل حل کریں گے، چاہے اسپتال کا مسئلہ ہو یا کوئی اور تمام مسائل حل کیے جائیں گے، پیپلز پارٹی کی یہی سوچ اور منشور ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر نے مزید کہا کہ میں اس دھرتی کے اور آپ کے مسئلوں کو سمجھتا ہوں، آپ کی گیس کی فیلڈز پر آپ کا حصہ دلوائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آپ کے تمام مسائل کا حل نکالے گی، آج آپ لوگوں کے پاس خود نہیں آسکا، اس پر معافی چاہتا ہوں، سرفراز بگٹی کو ہم نے مل کر جیتوانا ہے۔