بھارتی وزیر اور اداکارہ سمرتی ایرانی کا وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور بی جے پی کی کابینہ کی وزیر سمرتی ایرانی حج اور عمرے سے متعلق معاہدے کیلئے 2 روزہ دورے پر وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے دورے میں سمرتی ایرانی کے ہمراہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ و پارلیمانی امور وی مرلی دھرن بھی اعلیٰ حکام سمیت موجود ہیں۔
بھارتی وفد نے سعودی حکام سے ملاقات میں حج 2024ء سے متعلق ویزہ پالیسی اور سہولیات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ایک معاہدہ بھی طے پایا۔
معاہدے کے تحت مطابق بھارت کا حج کوٹا 1 لاکھ 75 ہزار اور 25 ہے جن میں سے 35 ہزار 5 عازمین حج گروپ آپریٹرز جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار 20 حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے سفر مقدس طے کریں گے۔
Undertook a historic journey to Madinah today, one of Islam's holiest cities included a visit to the periphery of the revered Prophet's Mosque, Al Masjid Al Nabwi, the mountain of Uhud, and periphery of the Quba Mosque – the first Mosque of Islam. The significance of the visit to… pic.twitter.com/WgbUJeJTLv
— Smriti Z Irani (@smritiirani) January 8, 2024
سمرتی ایرانی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔ انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں سعودی دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اپنی ٹوئٹ میں سمرتی ایرانی نے دورۂ سعودی عرب کے دوران مدینے کے مقدس مقامات کو بھی دیکھا۔
بھارتی اداکارہ سمرتی ایرانی نے لکھا کہ مدینے کے مقدس مقامات کا دورہ تاریخی سفر تھا۔ مدینہ اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک ہے جس میں مسجد نبوی، احد کے پہاڑ اور اسلام کی پہلی مسجد قبا ہے جن کے اطراف کا دورہ کیا۔
سمرتی ایرانی نے سعودی حکام کے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ ان مقامات کے دورے کی اہمیت، ابتدائی اسلامی تاریخ سے جڑی ہوئی ہے جو ثقافتی اور روحانی اقدار کو واضح کرتی ہے۔