پاکستان کی متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

Jan 09, 2024 | 20:41:PM

(وقاص عظیم) پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو  2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کر دی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچیور ہو رہا تھا، یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز ڈپازٹ سٹیٹ بنک میں رکھوائے گئے، ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچیور ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی معیشت سے متعلق کیا مشن ہے؟ وزیر تجارت نے اعلان کر دیا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایک ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر 6.5 فی صد کی  شرح سے سود عائد ہے، یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

مزیدخبریں