سندھ، جی ڈی اے نے 16 خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے

Jan 09, 2024 | 22:03:PM

(24 نیوز) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی جانب سے سندھ بھر سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے سابقہ اسپیکر قومی اسمبلی سمیت قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر 16 خواتین کو ٹکٹ جاری کردیے گئے۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم کی صدارت میں فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں سندھ بھر کے مختلف حلقوں سے جنرل نشستوں پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کو پارٹی ٹکٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق آئین کا حصہ ہے، جی ڈی اے میں شامل تمام پارٹیاں پروگریسیو ہیں پیر صاحب پگارا نے ہمیشہ بچیوں کی تعلیم پر زور دیا ہے، اسلامی معاشرے کے دائرے میں رہتے ہوئے خواتین کے حقوق کی بات کرتیں ہیں، جی ڈی اے کے منشور میں خواتین کے حقوق کا تحفظ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹنڈو محمد خان،این اے 221 کے امیدوار میر علی حیدر پیپلز پارٹی میں شامل

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اظلاع میں بھی خواتین کو جی ڈی اے کے ٹکٹ دیے ہیں، جوعام انتخابات میں باری اکثریت سے کامیاب ہوکر سندھ کی ترقی و خوشحالی اور خواتین کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی ۔

سردار عبد الرحیم نے کہا ہے کہ ہمیں حیرانگی اس بات پر ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیو کیے گئے ہیں؟ اور 2018ء کی الیکشن میں کاغذات نامزدگی درست قرار کیے گئے تھے اب سمجھتے ہیں کہ قبل از وقت الیکشن میں دھاندلی منہ ثبوت ہے۔ 

مزیدخبریں