(24نیوز)شمالی افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
دارالحکومت انجامینا میں صدارتی کمپلکس پر حملہ کرنے کی کوشش کی گئی،حکومتی ترجمان کےمطابق مسلح افراد نے صدارتی کمپلکس میں گھسنےکی کوشش کی،صورتحال قابومیں ہے،عدم استحکام کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
چاڈ حکومت نے 18 حملہ آوروں اور ایک سکیورٹی اہلکارکی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے اسرائیلی نقشہ مسترد کر دیا
عینی شاہدین نے فائرنگ کی آوازیں سنیں اور سڑکوں پر ٹینکوں کو بھی دیکھا گیا۔