دھند اورسردی کی شدت میں کمی،لاہورکا آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج برقرار، دنیا کاچودھواں اورپاکستان کاچوتھا آلودہ ترین شہرقرار

Jan 09, 2025 | 09:39:AM

(کومل اسلم،اقصیٰ شیخ) دھند اورموسم کی شدت کم ہونے کے باوجود لاہوراور کراچی میں آلودگی کم نہ ہوسکی لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے اورکراچی چودھویں نمبرپرآگیا۔

لاہور کا موسم سرد اور خشک ہے،دھند میں کمی کے باعث حد نگاہ بہتر ہو گئی ہے اور درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

لاہورمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 215 ریکارڈکی گئی اور لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

دوسری طرف کراچی میں سرد ہواؤں کا راج برقرارہے اورپارہ 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے 12 جنوری تک سردی کی شدت میں کمی متوقع ہے اورشہر میں اس وقت موسم سرد اور مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

اے کیو آئی کے مطابق شہر قائد میں فضائی معیار مضر ہے اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چودھویں جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر حملہ، 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک

 اے کیو آئی کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے،کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں کورنگی سر فہرست ہے ، دوسرے نمبر پر مائے کولاچی اور تیسرے پر گلشنِ اقبال موجود ہے۔

 

مزیدخبریں