وزیر داخلہ محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

ڈی جی میجر جنرل عبد المعید نے استقبال کیا،منشیات کےخلاف  ہونےوالی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی

Jan 09, 2025 | 10:07:AM

(ارشاد قریشی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیاجہاں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے وزیرداخلہ کا استقبال کیااورمنشیات کےخلاف  ہونےوالی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی کو دورے کے دوران سال 2024 میں منشیات کے خلاف  ہونے والی کارروائیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،وزیرداخلہ نے منشیات اسمگلنگ کیخلاف اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا، اور اے این ایف کی مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کیخلاف کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دھند اورسردی کی شدت میں کمی،لاہورکا آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر

وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر ڈی جی اے این ایف کو ضروریات پوری کرنے کے لیے تعاون کا بھی یقین دلایا۔

مزیدخبریں