بھارت میں ہر 16 منٹ پر عورت کا ریپ، دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار

مودی کے دیس میں ہرسال اوسطاً 30 ہزار سے زیادہ ریپ کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں

Jan 09, 2025 | 10:21:AM
بھارت میں ہر 16 منٹ پر عورت کا ریپ، دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت میں “ ریپ کلچر“ معاشرتی زوال کی عکاسی کرتا ہے، اس کلچر نے گزشتہ کئی برسوں میں بھارتی خواتین کی سلامتی کو متاثر کیا ہے،مودی کے بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت ریپ جیسے گھناؤنے جرم کا شکار ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ جرائم پولیس کے ریکارڈ میں نہیں آتے۔

مزید پڑھیں:افریقی ملک چاڈ کے صدارتی محل پر حملہ، 18 حملہ آوروں سمیت 19 افراد ہلاک 

انٹرنیشنل سروے کے مطابق، بھارت کو خواتین کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے،بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو رپورٹ 2024 میں بھارت میں خواتین کیخلاف جرائم کے 445256 مقدمات رجسٹرڈ ہوئے، جن میں سے 31516 مقدمات جنسی تشدد کے تھے۔

حالیہ سالوں میں ہرسال اوسطاً 30 ہزار سے زیادہ ریپ کے واقعات رپورٹ ہوئے،نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو گزشتہ سالوں میں سزا کی شرح محض 27-28 فیصد تھی۔