امریکامیں برفانی طوفان نے تباہی مچادی،نظام زندگی مفلوج،سکول ودفاتربند

پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر،شاہراہیں بند،کئی علاقے بجلی سے محروم،سات افراد ہلاک 

Jan 09, 2025 | 10:32:AM

(24نیوز)امریکامیں برفانی طوفان نے تباہی مچادی اورمختلف حادثات میں سات افرادہلاک ہوگئے۔

نیوجرسی اور ورجینیا سمیت امریکا کی کئی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا،واشنگٹن ڈی سی میں 9انچ تک برفباری  کے نتیجے میں اسکول اور دفاتربند کر دئیے گئے۔

 غیرملکی میڈیا کےمطابق مسلسل برف باری کے نتیجے میں ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول  بھی بری طرح متاثر ہوا ہے،برف باری کی وجہ سے کئی شاہراہیں بھی بند ہوگئیں اورگاڑیاں برف میں پھنس گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کینیڈا امریکا کے نقشے میں شامل، ٹرمپ نے تصاویر شیئر کر دیں

برف باری کے باعث مواصلاتی نظام  بھی بری طرح متاثر ہوگیا اورکئی علاقے بجلی سےمحروم ہوگئے۔

مزیدخبریں