نواز شریف کا دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

نواز شریف ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرینگے

Jan 09, 2025 | 10:37:AM
نواز شریف کا دوبارہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف ماڈل ٹاؤن  میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ن لیگ کے قائد اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

اسے بھی پڑھیں:شیر افضل مروت نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی