محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات

وزیرداخلہ نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Jan 09, 2025 | 11:18:AM
محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات
کیپشن: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم محسن نقوی سے الوداعی ملاقات کررہے ہیں
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔

محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اورکہاکہ  پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کا اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو مل کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہو گا،کسی بھی غیر ملکی کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔