مصر میں سڑک پر انوکھی شادی کی ویڈیو وائرل

Jan 09, 2025 | 12:01:PM
مصر میں سڑک پر انوکھی شادی کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سڑک پر منفرد شادی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے،دلہا اور دلہن اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے روایتی ہالز یا مہنگی تقریبات کے بجائے  صبح سویرے قاہرہ کی مشہور سڑکوں پر نکل آئے۔

وائرل ویڈیو میں دلہا مصطفیٰ اور دلہن یاسمین نے فیصلہ کیا کہ وہ شادی کے اخراجات کم کرکے اس رقم کو عمرہ کی سعادت کے لیے استعمال کریں گے ، اس لیے انہوں نے مقامی فوٹوگرافر احمد محمد عبدالسید کو کہا کہ وہ ان کی تصاویر قاہرہ کی گلیوں اور چوکوں میں بنائیں۔

صبح  6 بجے فوٹو سیشن شروع ہوا، اور جیسے ہی یہ جوڑا سڑکوں پر نکلا، عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا ، کار ڈرائیوروں نے ہارن بجا بجا کر مبارکباد دی، راہگیر مسکراتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے رہے اور خواتین نے جوڑے کو دعاؤں سے نوازا۔

یہ بھی پڑھیں : طیارے پر مسافر کی حیرت انگیز حرکت، دیگر مسافر اسی پر ٹوٹ پڑے

مقامی فوٹوگرافر احمد محمد عبدالسید نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ نوبیاہتا جوڑا مصطفیٰ اور یاسمین مینوفیہ گورنری سے آئے تھے اور شادی کے اخراجات کو کم کرکے قاہرہ کی سڑکوں پر آکر تصاویر بنوائیں تاکہ وہ اس رقم سے عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں۔

یہ انوکھا لمحہ نہ صرف مصطفیٰ اور یاسمین کے لیے یادگار بن گیا بلکہ مصر کی عوام کے لیے بھی محبت اور خوشی کا ایک دلکش نظارہ پیش کر گیا۔ اس جوڑے کی کہانی سادگی، محبت، اور عقیدت کی ایک مثال بن کر وائرل ہوگئی۔