سندھ حکومت کے دیرینہ مطالبات ابھی رہتے ہیں، شرجیل میمن

Jan 09, 2025 | 12:47:PM
سندھ حکومت کے دیرینہ مطالبات ابھی رہتے ہیں، شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے دیرینہ مطالبات ابھی رہتے ہیں۔

سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا اور وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی گئے،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے متعلق تحفظات برقرار ہیں اور سندھ حکومت کے کچھ دیرینہ مطالبات ابھی رہتے ہیں، حیدر آباد سکھر موٹروے سندھ حکومت کا پرانا مطالبہ ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان سے معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے جبکہ دنیا اس وقت ڈیجیٹائزیشن کی طرف جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی تھی۔ اور اسحاق ڈار کو سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ بھی کیا گیا تھا۔