مشکوک باؤلنگ ایکشن، سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن پر پابندی کی تلوار لٹکنےلگی

Jan 09, 2025 | 13:09:PM

(24 نیوز)بنگلہ دیش کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن کی پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 میں سکواڈ میں شمولیت غیر یقینی دکھائی دینے لگی، مشکوک ایکشن کے باعث ان پر پابندی کا قوی امکان ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ کے دوران سابق بنگلہ دیشی کپتان و آل راؤنڈر شکیب الحسن کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیدیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ انگلینڈ کی لافبرو یونیورسٹی میں ٹیسٹ کیا گیا اور وہ ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تھے، جس کے نتیجے میں ان پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔،تاہم شکیب الحسن چنئی میں دوبارہ باؤلنگ ٹیسٹ کروائیں گے جس کے بعد انکے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا، اگر کرکٹر دوبارہ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے تو انکی چیمپئینز ٹرافی سکواڈ میں شرکت مشکوک ہوگی۔

اسے بھی پڑھیں:قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے

چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کا پہلا میچ 20 فروری کو دبئی میں بھارت کے خلاف شیڈول ہے جبکہ ایونٹ میں شریک تمام 8 ٹیموں کو 12 جنوری تک اپنے حتمی سکواڈ جمع کرانا ہوں گے۔

غیر یقینی صورتحال کے باوجود بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو اور بی سی بی کے صدر فاروق احمد شکیب الحسن کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کررہے ہیں تاہم سلیکٹر کی طرف سے انکی سکواڈ میں شمولیت پر اختلاف ہے۔

مزیدخبریں