"یوٹیوب کڈز" میں تشویشناک پوشیدہ مواد ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) دنیا میں ویڈیو مواد کی سب سے مقبول ویب سائٹ یوٹیوب میں تشویشناک پوشیدہ مواد کا انکشاف ہوا ہے جس سے بچوں کا دماغ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہوا ہے۔
ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے اپنے بچے کو " YouTube Kids "دیکھنے سے منع کیا اور انکشاف کیا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔
بچے کی والدہ ڈونٹیلا اکثر ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ یوٹیوب کڈز دیکھنے کے بعد ان کا بیٹا عجیب و غریب حرکت کرتا پایا گیا۔
خاتون نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے بیٹے سے پوچھا کہ وہ آج کل گھبراہٹ کا شکار کیوں ہے تو بچے نے عجیب انداز میں جواب دیا کیونکہ میں آپ کو مارنا نہیں چاہتا۔
اسی طرح ایک اور خاتون کی طرف سے شکایت سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا کہ یوٹیوب کڈز نے ان کے بچے کو عجیب حرکات کرنے پر مجبور کردیا۔ انہوں نے بچوں کے لیے یوٹیوب کڈز دیکھنے کو غیر محفوظ تک قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : خالد خورشید اور شعیب شاہین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
رپورٹ کے مطابق بچے کی والدہ ڈونٹیلا نے دعویٰ کیا کہ یوٹیوب کڈز میں چند ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملیں جن میں بچوں کیلئے چھپے ہوئے سنگین طرز کے پیغامات پوشیدہ تھے جو میں نے کئی ویڈیوز میں دیکھے۔
اس نے ایک پریشان کن ویڈیو کی مثال دی جس میں ایک خوبصورت کارٹون کردار، جیسے ریچھ، کچھ پرتشدد اور نقصان دہ کہتا ہے، جیسے کہ بچوں کو ان کے والدین کو تکلیف پہنچانا۔
ڈونٹیلا نے ایک ویڈیو کی مثال شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کلپ انہوں نے دیکھا جس میں ایک ریچھ کا خوبصورت کارٹون کردار بچوں کو اپنے والدین کو نقصان پہنچانے کا مشورہ دیتا ہے۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کی میرا بیٹا 6 سال کا ہے اور جب میں نے اسے یوٹیوب کڈز کی حقیقت سے متعلق آگاہ کیا تو وہ فورا سمجھ گیا۔