جماعت اسلامی نے بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا

Jan 09, 2025 | 13:53:PM
جماعت اسلامی نے بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) جماعت اسلامی  نے  بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا .
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  جماعت اسلامی 17 جنوری کو بجلی کے بل کم نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ حکمران یہ نہیں بتاتے کہ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوئی۔ ملک کے معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا  کہ فلسطین میں ایک بہت بڑے انسانی المیے نے جنم لیا ہے۔