حفیظ اللہ نیازی کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید بے بنیاد ہے،عظمیٰ بخاری
حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد،دہشتگردی اور فساد کو پروموٹ کرتا رہا ہے،ویڈیوبھی شیئرکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے حسان نیازی کی فوجی افسر کی پتلون لہرانے کی ویڈیو شیئر کردی۔
عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ حفیظ اللہ نیازی یقیناً تکلیف سے گزر رہے ہیں، تاہم حفیظ اللہ نیازی کی وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز پر تنقید بے بنیاد ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ حسان نیازی اپنے ماموں پر چلا گیا ہے،حسان نیازی کا ماموں ہمیشہ سے تشدد،دہشتگردی اور فساد کو پروموٹ کرتا رہا ہے.
یہ بھی پڑھیں: کرم میں امن کا سفر شروع ، 40 گاڑیاں امدادی سامان کےساتھ پاراچنار پہنچ گئیں
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ حسان نیازی کا جرم صرف فوجی پینٹ لہرانا نہیں بلکہ اس کا پورا ٹریک ریکارڈ ہے،اگر آپ نے حسان نیازی کی ویڈیوز نہیں دیکھی تویادداشت بحالی کے لیے ویڈیو شیئر کررہی ہوں۔