سابق انگلش باؤلر ڈیرن گف قلندرز کے کوچ مقرر

Jan 09, 2025 | 15:08:PM
سابق انگلش باؤلر ڈیرن گف قلندرز کے کوچ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور قلندرز نے انگلینڈ کے سابق لیجنڈری فاسٹ بالر ڈیرن گف کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا،ڈیرن گف پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

 ہیڈ کوچ ڈیرن گف کا کہنا ہےکہ میں لاہور قلندر کے ساتھ دوبار کام کرنے پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ٹیم کا جذبہ اور توانائی شاندار ہے جبکہ اس کا  ناقابل یقین فین بیس ایسی چیز ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔پی ایس ایل ایک زبردست پلیٹ فارم ہےجس میں قلندرزجیسی ایک شاندار ٹیم موجود ہے، اور میں قلندرزکو اس سیزن میں کامیابی کی ایک نئی بلندیوں پر پہچانے کے لیے تیار ہوں،مجھے اس اسکواڈکی صلاحیت پر یقین ہےاور ہم مل کر قلندرز کو کامیابی دلانے اور اپنےمداحوں کا فخر بننے لیے سخت محنت کریں گے۔

مزید پڑھیں:دورہ سری لنکا: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا اعلان

ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہےکہ ڈیرن گف ایک شاندار لیڈر ہیں جو صحیح معنوں میں لاہور قلندرز کی ثقافت اور روح کو سمجھتے ہیں۔گلوبل سپرلیگ کےدوران ان کی خدمات بہت قیمتی تھیں، ایچ بی ایل پی ایس ایل 10میں ہماری ٹیم کی اُن کی قیادت میں کھیلنے کے لیے تیار ہے،کھیل کے لیے اُن کے  جنون اورتجربے میں ہمیں یقین ہےکہ وہ کھلاڑیوں کو اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی ترغیب دیں گے۔