خیبر پختونخوا: مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے پی کے مطابق سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سوات میں غیر قانونی تقرریوں اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی آر میں 12 کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔
محکمۂ ا ینٹی کرپشن کے مطابق ہسپتال میں غیر قانونی تقرریوں اور کار پارکنگ کے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کی شکایات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ،ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ
محکمۂ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ انکوائری میں سرکاری خزانے کو1 کروڑ 22 لاکھ روپے کا نقصان سامنے آیا ہے۔