کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پاکستان میں برطانوی اور امریکی لیبر قوانین ہونے چاہئیں،وہاں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے،درخواست

Jan 09, 2025 | 15:41:PM
کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر،سپریم کورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کرنے کے لئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔

آئینی درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزارڈالر کے مساوی کی جائے۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے جس میں  مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پاکستان برطانوی کالونی رہا اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں۔

 عدالتی کیسوں میں بھی امریکہ اور برطانوی عدالتوں کے فیصلوں اور قوانین کو مانا جاتاہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج

 درخواست میں کہاگیا ہے کہ پاکستان میں بھی برطانوی اور امریکی لیبر قوانین ہونے چاہئیں،امریکہ اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاکستان میں بھی  کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنے کا حکم دے۔