ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز ، قومی سکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)قومی سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد ٹیم کا اعلان کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان اگلے دو سے تین روز میں متوقع ہے ،انجری کے باعث صائم ایوب اور حسیب اللہ سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:پی سی بی نے قومی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کر دیا
ذرائع کے مطابق امام الحق کی سکواڈ میں واپسی متوقع ساجد خان اور ابرار احمد اسکواڈ کا حصہ ہوں گے،کنڈیشنز کی وجہ سے سکواڈ میں فاسٹ بولرز کی تعداد کم ہو گی ، میر حمزہ ، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کو آرام دیے جانے کا امکان ہے،ملتان میں پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا۔