حریم شاہ کی مردوں کے خلاف گفتگو: عدنان صدیقی نے جوابی وار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکار عدنان صدیقی نے مردوں کے خلاف حریم شاہ کی تضحیک آمیز گفتگو وائرل ہونے کے بعد جوابی وار کردیا ۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مردوں کے حوالے سے نامناسب گفتگو کرتی نظر آئی تھیں۔
اب اداکار عدنان صدیقی کی طرف سے بھی حریم شاہ سے متعلق ایک بیان سامنے آیا ہے جسے صارفین حریم شاہ کے اسی وائرل ویڈیو کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔
سینئر اداکار نے حنا الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران جہاں اپنی سیر و سیاحت کی یادیں شیئرکیں تووہیں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگر ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گی تو وہاں سے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں چلے گی۔
پوڈ کاسٹ میں عدنان صدیقی نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر چونکہ حریم شاہ موجود ہوں گی، اس لیے ٹرین کا ڈرائیور اور اسٹیشن ماسٹر ٹک ٹاکر کو دیکھنے میں ہی محو ہوں گے، اس لیے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں چلے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان خان نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟والد نے وجہ بتا دی
عدنان صدیقی کے ان کمنٹس کو سوشل میڈیا صارفین ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو کا جواب قرار دے رہے ہیں۔